Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایل جی ایکس 4 کی تفصیلات لیک

ایل جی کمپنی کی جانب سے پچھلے سال لو اینڈ اسمارٹ فون ایکس 4 پلس متعارف کرایا گیا تھا اور اب کمپنی اسی ماڈل کا اپ گریڈ ورژن پیش کرنے جا رہی ہے۔ ایکس 4 پلس اسمارٹ فون کے نئے ماڈل کی تفصیلات سامنے آگئیں ہیں۔ کمپنی اس ماڈل میں 5.7 انچ ڈسپلے ، 3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔ فون میں این ایف سی سپورٹ بھی دی جائے گی اور یہ اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کرے گا۔ فنگرپرنٹ اسکینر کو بھی اسمارٹ فون کا حصہ بنایا جائے گا۔ فون میں اسنیپ ڈریگن 450 پروسیسر دیئے جانے کا امکان ہے۔ قیمت کے لحاظ سے یہ ایک لو اینڈ اسمارٹ فون ہو گا۔
 

شیئر: