Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئندہ صدارتی انتخاب نہیں لڑوں گی،ہیلری

  واشنگٹن... سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ 2020ءہونے والے صدارتی انتخاب میں صدر ٹرمپ کے خلاف کھڑے ہونے کا ارادہ نہیں۔ امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں ہیلری نے کہا کہ صدارتی انتخاب تو نہیں لڑو گی مگرہ جس چیز پر یقین رکھتی ہوں، اس بارے میں کام بھی جاری رہے گااور اپنی آواز بھی بلند کرتی ر ہوں گی۔ انہوں نے ٹرمپ کو خبر دار کیا کہ کہیں نہیں جارہی۔میں کام کر رہی ہیں جو با ت درست سمجھتی ہوں اس پر بولتی ہوں۔ ہیلری کلنٹن 2016 میں کے صدارتی الیکشن میں ڈیموکریٹ امیداور تھیں۔ لوگوں کو یقین تھا کہ وہ امریکہ کی پہلی خاتون صدر بننے میں کامیاب ہوجائیں گی تاہم انہیں ڈونلڈ ٹرمپ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ ٹی وی انٹرویو میں ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ مستقبل قریب میں کوئی عوامی عہدہ حاصل کریں گی۔ ہیلری نے جواب دیا میں ایسا نہیں سوچتی۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں امر یکہ اب کئی حقیقی مسائل میں گھرا ہے۔ آئندہ صدارتی الیکشن لڑنے کے خواہش مند کئی ڈیموکریٹس سے ملاقاتیں کی ہیں اور ا نہیں بتا یا ہے کہ ٹرمپ نے کئی وعدے توڑے ہیں ۔

شیئر: