Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حجور میں حوثیوں کے کیمپ پرحملہ

عدن۔۔۔ سعودی عرب کی زیر قیادت عرب اتحاد برائے یمن کے لڑاکا طیاروں نے منگل کو حجہ صوبے میں حجور قبائل کے علاقے میں حوثیوں کے سب سے بڑے کیمپ کو بمباری کرکے تباہ کردیا۔ حجور قبائل نے کشر ضلع میں حوثیوں کے ایک بڑے حملے کو پسپا کردیا۔ لڑاکا طیاروں نے پے در پے تین حملے کرکے وادی مور میں حوثیوں کے اسلحہ کے ایک قافلے کو تباہ کردیا۔ کشر ضلع میں ایک ٹھکانہ ختم کردیا جبکہ المفخاذ کے علاقے میں ایک کیمپ پر حملہ کرکے دسیوں حوثیوں کو ہلاک اور زخمی کردیا۔ 

شیئر: