Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانوی سابق فٹبالر ڈیوڈ بیکہم کیلئے نیا اعزاز

لاس اینجلس : برطانوی فٹ بال ٹیم کے سابق کپتان ڈیوڈ بیکہم کو فٹبال کے کھیل میں اعلیٰ خدمات کے اعتراف میں نیا اعزاز مل گیا۔گزشتہ روز امریکی میجر ساکر لیگ کے آغاز پر ڈگنیٹی ہیلتھ اسپورٹس پارک میں تقریب منعقد ہوئی ۔ یہاں ان کے قد آور مجسمے کو لاس اینجلس گلیکسی ایف سی کے فٹ بال اسٹیڈیم کے باہر نصب کیاگیا ہے جس کی شہرہ آفاق اسٹرائیکرنے رونمائی کی۔ اس موقع پر ان کی اہلیہ وکٹوریہ، کوچ بروس ایرینا ، ساتھی کھلاڑی روبی کین اور دیگر اسپورٹس شخصیات موجود تھیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ یہ اعزاز ملنے پر انتہائی خوش ہیں کیونکہ اہل خانہ کے ساتھ لاس اینجلس میں انہیں اپنے گھر جیسا ماحول ملا اور وہ یہاں کھیل کے دوران ملنے والے پیار کو فراموش نہیں کر سکتے ۔ 
 کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ " اردو  نیوز اسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: