Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

معمولی آمدنی والی ملازمتیں 68 فیصد

ریاض ۔۔۔ سیکریٹری محنت ڈاکٹر احمد الزہرانی نے بتایا ہے کہ معمولی آمدنی والی اسامیوں کاتناسب 68فیصد تک پہنچ گیا ہے۔ سعودی عرب میں ٹھیکیداری، تعمیرات اور اصلاح و مرمت کے شعبوں میں غیر ملکی عملے پر انحصار کیا جارہا ہے۔ اسی وجہ سے معمولی آمدنی والی ملازمتوں کا تناسب 68فیصد تک پہنچا ہوا ہے۔3ہزار ریال سے زیادہ تنخواہ والی ملازمتوں کا تناسب 32فیصد ہے۔ اس میں سعودی اور غیر ملکی دونوں شامل ہیں۔سعودی لیبر مارکیٹ میں 68فیصد غیر ملکی کارکن بہت معمولی ہنر والے ہیں۔ اقتصادی سرگرمیاں بہتر بنانے کیلئے اعلیٰ مہارتوں والے کارکن درکار ہونگے۔ ایسا عملہ مطلوب ہوگا جو پڑھ لکھ سکتا ہو۔
 
 

شیئر: