وزارتِ داخلہ نے گنیز بک میں تین عالمی ریکارڈ قائم کر دیئے
ابشر کانفرنس میں 5 نئی ڈیجیٹل سروسز کے اجرا کا اعلان کیا گیا (فوٹو اخبار 24)
سعودی وزارتِ داخلہ نے ریاض میں ہونے والی ’ابشر2025‘ کانفرنس میں گنیز بک میں تین عالمی ریکارڈز قائم کیے جانے کا اعلان کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق ابشر کانفرنس کا انعقاد وزارت نے طویق اکیڈمی اور ڈیجیٹل تبدیلی میں مہارت رکھنے والی عالمی کمپنیوں نے اشتراک سے کیا تھا۔
وزارت کا مزید کہنا تھا کہ ریکارڈ میں دنیا کا سب سے بڑا سیکیورٹی انوویشن ہیکاتھون، سب سے بڑا ڈیجیٹل سلوشن ہیکاتھون اور عالمی ہیکاتھون میں سب سے زیادہ شرکاء کی تعداد کا ریکارڈ گنیز بک میں درج کیا گیا۔
وزارت نے اس کامیابی کو مملکت میں ڈیجیٹل تبدیلی کے سیکٹر میں ہونے والی بیش رفت سے عبارت کیا ہے جس کے ذریعے عالمی ہنرمندوں و ماہرین کو مسابقتی ماحول فراہم کرتے ہوئے یکجا کیا۔
واضح رہے اس سے قبل وزارتِ داخلہ نے ابشر کانفرنس 2025 میں پانچ نئی ڈیجیٹل سروسز کے اجرا کا اعلان کیا تھا جو مصنوعی ذہانت و ڈیجیٹل تبدیلی کی ٹیکنالوجیز کے استعمال کو فروغ دینے اور سیکیورٹی، تکنیکی کارکردگی و صارفین کو فراہم کی جانے والی خدمات میں اضافہ کیا جانا شامل تھا۔
