Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان میں خود کش حملہ،21افراد ہلاک

  جلال آباد...افغان صوبے ننگر ہار میں تعمیراتی کمپنی کے دفتر پر خود کش حملے میں 5 حملہ آور وں سمیت 21 افراد ہلاک ہوگئے ۔ ننگر ہار صوبے کے گورنر کے ترجمان کے مطابق دہشت گرد حملہ جلال آباد ہوائی اڈے کے قریب تعمیراتی کمپنی کے دفتر پر کیا گیا۔ 2 خودکش حملہ آوروں نے تعمیراتی کمپنی کے باہر خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے بعد 3 دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی۔ بدھ کی صبح 5 سے دن11بجے تک کارروائی جاری رہی۔خود کش حملے اور فائرنگ سے تعمیراتی کمپنی کے16 ملازمین ہلاک ہو گئے۔ کمپنی کے سیکیورٹی شامل ہیں۔9 افراد زخمی ہوئے۔ 4 کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے۔ صوبائی گورنر کے ترجمان کے مطابق حملے کے بعد افغان سیکیورٹی فورسز کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا۔صورتحال کنٹرول میں ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے ایک کار میں نصب بم ناکارہ بنا دیا اور2خود کش جیکٹیں بھی تباہ کر دیں۔ابھی تک یہ واضح نہیں کہ دہشت گردوں نے تعمیراتی کمپنی کو نشانہ کیوں بنایا۔صوبائی گورنر کے ترجمان نے بتایا کہ حملہ کا نشانہ بننے والی تعمیراتی کمپنی مقامی تھی۔ ابھی تک اس حملے کی ذمہ داری کسی گروہ نے قبول نہیں کی۔ 

شیئر: