Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رافیل سودے میں مودی نے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا، کانگریس

نئی دہلی - - - -کانگریس میڈیا سیل کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ رافیل کی خریداری سے متعلق آئی این ٹی کی تازہ رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ وزیر اعظم دفتر اس سودے میں ملوث ہوکر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی۔ مودی کے کہنے پر قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال نے 12اور 13جنوری 2016کو رافیل طیاروں کے نرخ متعین کئے جبکہ وہ بااختیار نہیں تھے ۔ کانگریس نے کہا کہ تازہ انکشاف سے واضح ہوگیا کہ وزیراعظم نریندرمودی نے عہدے کاناجائز استعمال کرتے ہوئے  دفاعی سودوں کے سلسلے میں قواعد و ضوابط  کونظر انداز کرکے سرکاری خزانہ کو نقصان پہنچایا۔
مزید پڑھیں:- - -  -بابری مسجد کیس: ثالثی کے ذریعے مصالحت پر سپریم کورٹ کا فیصلہ محفوظ

شیئر: