Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اوپو ایف 11 اور ایف 11 پرو متعارف

اوپو کمپنی کی جانب سے دو نئے اسمارٹ فون ایف 11 اور ایف 11 پرو متعارف کرا دئیے گئے ہیں۔ دونوں اسمارٹ فونز میں 6.53 انچ آئی پی ایس ایل سی ڈی ڈسپلے دیا گیا اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ انرجی بچانے میں مدد دیتا ہے۔اسمارٹ فونز میں میڈیا ٹیک ہیلیو پی 70 پراسیسر ، 4/6 جی بی ریم اور 64/128 جی بی اسٹوریج کے آپشنز دیئے گئے ہیں۔ ایس ڈی کارڈ سپورٹ موجود نہیں ہے۔دونوں فونز کی بیٹری 4000 ملی ایمپیئر آورز کی ہے اور اس میں فاسٹ چارجنگ سپورٹ بھی موجود ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ فونز 80 منٹ میں مکمل چارج ہوجاتے ہیں۔اسمارٹ فون اینڈرائڈ پائی آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کرتے ہیں۔دونوں فونز میں 16 میگا پکسل کا سیلفی کیمرا دیا گیا ہے، جبکہ پشت پر 48 اور 5 میگا پکسل کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے۔ یہ کیمرے آرٹیفیشل انٹیلیجنس فیچرز سے بھی لیس ہیں جو کہ مختلف اشیا کی شناخت کرنے کے ساتھ کلر بھی بہتر کرتے ہیں۔دونوں فونز ایک جیسے ہی ہیں بس ایف 11 میں واٹر ڈراپ نوچ میں سیلفی کیمرا دیا گیا ہے جبکہ ایف 11 پرو میں پوپ اپ میکنزم سیلفی کیمرے کے لیے استعمال کیا گیا ہے اور اسے بیزل لیس فون بنایا گیا ہے۔اوپو ایف 11 کی قیمت 283 ڈالرز جبکہ ایف 11 پرو کے 6 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج والے ورڑن کی قیمت 354 ڈالرز ہے۔
 

شیئر: