Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رئیل می 3 اسمارٹ فون لانچ

رئیل می کمپنی کی جانب سے رئیل میں سیریز کا تیسرا اسمارٹ فون متعارف کرا دیا گیا ہے۔ اس فون میں ہیلیو پی 70 پروسیسر دیا گیا ہے۔ سریز کے پچھلے ماڈلز میں ہیلیو پی 60 اور اسنیپ ڈریگن 450 پروسیسر دیا گیا تھا۔ اسمارٹ فون میں 6.2 انچ ایچ ڈی پلس واٹر ڈراپ نوچ اسٹائل ڈسپلے دیا گیا ہے۔ گوریلا گلاس پروٹیکشن کو بھی فون کا حصہ بنایا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کو 3 جی بی ریم کے ساتھ 32 جی بی اسٹوریج اور 4 جی بی ریم کے ساتھ 64 جی بی اسٹوریج کے آپشنز میں پیش کیا گیا ہے۔ اسٹوریج کو مائیکرو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 256 جی بی تک بڑھانے کی سہولت موجود ہے۔ فون کی پشٹ پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ دیا گیا ہے جس میں 13 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل کے دو کیمرے شامل ہیں۔ فون کا فرنٹ کیمرہ 13 میگا پکسل کا ہے اور اس میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس فیس ان لاک فیچر کو بھی جگہ دی گئی ہے۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 4230 ملی ایمپیئر آورز کی ہے البتہ اس میں فاسٹ چارجنگ ٹیکنالوجی کو شامل نہیں کیا گیا۔ 3/32 جی بی ماڈل کی قیمت 125 ڈالر اور 4/64 جی بی ماڈل کی قیمت 155 ڈالر ہے۔ فون کو کالے اور نیلے رنگ میں فروخت کیلئے پیش کیا جائے گا اور اس کی فروخت 12 مارچ سے شروع ہو گی۔
 

شیئر: