Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کابل میں راکٹ حملہ،3ہلاک ،متعدد زخمی

کابل...افغانستان کے دارالحکومت کابل میں راکٹ حملے میں 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں افغان صدارتی امیدوار عبدالطیف شامل ہیں۔ترجمان افغان وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ کابل میں ہزارہ لیڈر عبدالعلی مزاری کی برسی پر ہونے والی تقریب پر مارٹر گولے داغے گئے۔تقریب میں افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ ،سابق صدر حامد کرزئی سمیت اہم شخصیات موجود تھیں۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کابل میں ایک گھر سے مارٹر داغے گئے ،مشتبہ ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔ داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ۔ دریں اثناءپاکستان میں دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا کہ افغانستان میں راکٹ حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ پاکستان دہشت گردی اورانتہا پسندی کو شکست دینے کے لئے افغان عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

شیئر: