Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پانی کے زیادہ بل صرف ہوٹلوں کے ہیں

مدینہ منورہ۔۔۔۔وزارت ماحولیات ،پانی و زراعت مدینہ منورہ شاخ کے ترجمان محمد التاسی نے بتایا ہے کہ پانی کا 50ہزار ریال کا بل صرف ہوٹلوں اور مالز کا ہے۔ کسی بھی شہری یا مقیم غیر ملکی کا اتنابڑا بل جاری نہیں کیا گیا۔وہ مقامی صارفین کی جانب سے پانی کے حد سے زیادہ بل کے اسباب پر تبصرہ کررہے تھے۔ عکاظ اخبار کے مطابق التاسی کا کہنا ہے کہ جن مکانات کے مالکان کو پانی کے زیادہ بل ملے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کے یہاں چھت یا زمین پر قائم ٹینکوں سے پانی رس رہا ہے۔اسی وجہ سے بل زیادہ آرہے ہیں۔جلد ہی یہ جاننے کیلئے کہ کہاں سے کتنا پانی کیسے رس رہا ہے خصوصی ٹیمیں بھیجی جائیں گی۔ التاسی نے اعتراف کیا کہ بعض لوگوں کے بل واقعی زیادہ ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ کئی برس سے بل ادا نہیں کررہے تھے بہتر ہوگا کہ وہ بل قسطوں میں ادا کرنے کی کارروائی کرالیں۔
مزید پڑھیں:- - - -سعودی بینکوں پر 20فیصد تک ٹیکس کا امکان

شیئر: