Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

داعش کا خطرہ ختم نہیں ہوا،امریکی جنرل

واشنگٹن...مشرق وسطی کے لئے امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل جوزف فوٹیل نے خبردار کیا ہے کہ شام میں آخری محاذ پر شکست کے باوجودداعش کا خطرہ ختم نہیں ہوا ۔ یہ گروپ منتشر ہونے کے باوجود انتہا پسندوں کی خطرناک نسل کی نمائندگی کرتا ہے اور مستقبل میں دہشت گردی کی ایک خطرناک نسل تشکیل دے سکتا ہے۔ جنرل جوزف نے امریکی سینیٹ کی کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ داعش کے خطرے کے حقیقی انسداد کے لئے داعش کے نظریات سے درست طریقے سے نمٹنا ہوگا۔اگر اس کے نظریات سے نہ نمٹا گیا تو مستقبل میں یہ گروپ تشدد پسند انتہا پسندی کے بیج بو سکتا ہے۔امریکی فوجی عہدیدار نے کہاکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے یہ دعوی کرنا کہ داعش شام اور عراق میں اپنے زیرتسلط 100 فی صد علاقوں سے محروم ہوچکی ہے درست ہے مگر اس تنظیم کو مکمل شکست نہیں دی جاسکتی ہے۔ داعش کے پاساب ایک مربع میل سے زیادہ کا علاقہ نہیں رہا ہے مگر وہ زمین کے اس چھوٹے سے ٹکڑے میں کئی ہفتوں سے موجود ہے۔اب اس کے جنگجو بھاگ کر چھپنے کی کوشش کررہے ہیں۔

شیئر: