Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دمام میں پاک گلوبل کے زیرِ اہتمام سکالرز سمٹ کا انعقاد

سعودی عرب کے شہر دمام میں پاک گلوبل کے زیرِ اہتمام سکالرز سمٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ، والدین اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔
سمٹ کے دوران طلبہ نے اپنی علمی اور تخلیقی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔
سمٹ کی مہمانِ خصوصی وزیرِاعظم یوتھ پروگرام کی فوکل پرسن افنان مشال تھیں۔ سمٹ میں 6 سے 16 سال کی عمر کے طلبہ نے شرکت کی جس میں جنرل نالج، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور اسلامی معلومات سمیت مختلف موضوعات پر تقریری اور دیگر علمی مقابلے ہوئے۔
اس موقع پر سکالرز سمٹ کے آرگنائزر پروفیسر احسان اللہ بھٹی نے کہا کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی طلبہ تعلیمی میدان میں کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں اور مستقبل میں یہی نوجوان معمارِ پاکستان بن کر ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔
سمیٹ سے خطاب کرتے ہوئے افنان مشال اور مکتبہ دارالسلام کے ڈائریکٹر مولانا عبدالمالک مجاہد نے کہا کہ اس طرح کے تعلیمی ایونٹس طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی حوصلہ افزائی اور اعتماد میں اضافے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور طلبہ قائدانہ صلاحیتوں کے ساتھ اگے بڑھتے ہیں۔
سکالرز سمٹ میں  نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ میں اعزازی شیلڈز اور سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے گئے۔

شیئر: