پیرس سے ریاض تک: ای سپورٹس نیشنز کپ پویلین کا نومبر میں ٹورنامنٹ کا جائزہ
ٹورنامنٹ میں شامل 16 گیمز کے لیے الگ الگ کوالیفیکیشن ماڈل بنائے گئے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
پیرس کے قلب سے جہاں ای سپورٹس ورلڈ کپ کے مقابلے جاری ہیں، ای سپورٹس نیشنز کپ ایک خصوصی پویلین کے ذریعے اپنے افتتاحی ٹورنامنٹ کی تفصیلات پیش کر رہا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ 2 سے 29 نومبر 2026 تک ریاض میں ہوگا جس میں 16 گیمز شامل ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق اس پویلین کا اہتمام ای سپورٹس ورلڈ کپ فاؤنڈیشن کی جانب سے عالمی کوالیفائر پاتھ وے روڈ ٹو دی ای سپورٹس نیشنز کپ کے باضابطہ آغاز کے موقع پر کیا گیا ہے جو قومی ٹیموں کے لیے کوالیفائی کرنے کا طریقہ کار طے کرتا ہے۔
یہ پویلین وزیٹرز کو ٹورنامنٹ کی پہچان اور کوالیفیکیشن سٹیجز تک کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کا موقع دیتا ہے جس میں نیشنل ٹیموں کی جرسیوں کے نمبر سامنے آتے ہیں جس سے ریاض میں لانچ ہونے والے اس ایونٹ سے قبل ہی منفرد قومی شناخت مل جاتی ہے۔
سعودی عرب کی قومی ٹیم کی جرسی کی رونمائی 23 ستمبر کو سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر کی جائے گی۔
توقع ہے کہ 2026 کے دوران دنیا بھر کے 150 سے زائد ممالک اور خطوں سے ایک لاکھ سے زیادہ کھلاڑی سینکڑوں کوالیفائنگ ایونٹس میں حصہ لیں گے تاکہ فائنل مقابلے میں اپنے ملک کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کر سکیں۔
ٹورنامنٹ میں شامل 16 گیمز کے لیے الگ الگ کوالیفیکیشن ماڈل بنائے گئے ہیں جو ہر گیم کی نوعیت کے مطابق ہیں۔ ٹیم پر مبنی مقابلوں میں 9 گیمز شامل ہیں جن میں ڈوٹا 2، آنر آف کنگز، لیگ آف لیجنڈز، موبائل لیجنڈز بینگ بینگ، پب جی بیٹل گراؤنڈز، پب جی موبائل، رین بو سکس سیج، راکٹ لیگ اور ویلورینٹ شامل ہیں۔
اس کے علاوہ کاؤنٹر سٹرائیک 2 اور ایپکس لیجنڈز کھلاڑیوں کو آن لائن کوالیفائرز میں حصہ لینے سے پہلے اپنی ٹیمیں بنانے اور رجسٹر کرنے کی اجازت دیتے ہیں جبکہ سٹریٹ فائٹر سکس میں انفرادی کوالیفیکشن سسٹم رکھا گیا ہے۔

چیس (شطرنج)، اے ای سپورٹس ایف سی، فیٹل فیوری سٹی آف وولوز اور ٹریک مینیا میں اوپن کوالیفائرز اور رینکنگ کی بنیاد پر دعوت ناموں کو یکجا کیا گیا ہے جہاں ہر گیم کے فائنل میں ایک ملک سے زیادہ سے زیادہ دو کھلاڑی شامل ہو سکتے ہیں۔
کوالیفیکشن کا یہ طریقہ کار ٹیم بلڈز نامی ایک نئے انٹرایکٹیو پلیٹ فارم کے آغاز سے منسلک ہے۔ یہ پلیٹ فارم کھلاڑیوں، کوچز، مینیجرز اور شائقین کو مختلف ٹیم فارمیشنز کو سمجھنے اور ورچوئل ٹیمیں بنانے کا موقع دیتا ہے جس کی مدد سے وہ دیکھ سکتے ہیں کہ کھلاڑیوں کا انتخاب قومی رینکنگ اور کوالیفیکشن روٹس کو کس طرح متاثر کرتا ہے۔
