Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندوستانی فضائیہ کا طیارہ مگ- 21 گر کر تباہ، پائلٹ محفوظ

نئی دہلی۔۔۔۔۔ہندوستانی فضائیہ کا ایک مگ 21بائسن جنگی طیارہ آج راجستھان کے ضلع بیکانیر کے نزدیک  نال میں حادثہ کا شکار ہوگیا لیکن پائلٹ نے کمال ہوشیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پیراشوٹ کی مدد سے طیارے سے باہرنکلنے میں کامیاب ہوگیا۔فضائیہ کے ترجمان کے مطابق مگ۔21جنگی طیارہ نے جمعہ کی دوپہر نال ایئر فورس فوجی اڈے سے معمول کی  پرواز پر تھا لیکن یہ کچھ دیر بعد ہی حادثہ کا شکار ہوگیا ۔ طیارہ میں گڑبڑی کا پتہ چلتے ہی پائلٹ نے پیراشوٹ کی مدد سے چھلانگ لگا دی۔فضائیہ کے ترجمان نے بتایا کہ پائلٹ محفوظ ہے۔حادثہ کی وجہ کا اب تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔حادثہ بیکانیر سے  12   کلومیٹر  کے  فاصلے  پر  واقع  گاؤں  شوبھاسر  کی  ڈھانی  میں  پیش آیا۔بیکانیرکے ضلع کلکٹر نے حادثہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچکر آگ بجھانے کی کارروائی میں مصروف ہیں ۔  حادثہ کی جانچ کی ہدایت دے دی گئی ہے۔  ابتدائی  تفصیلات  کے  مطابق  طیارہ  ایک  پرندے  کے  ٹکرا  نے سے  تباہ  ہوا  ۔ خیال رہے کہ مگ  21  کا  ذکر  خبروں  میں حال  ہی میں  ہونے  لگا  جب ہندوستانی فضائیہ کے  ونگ  کمانڈر  ابھینندن  ورتھمان کا  طیارہ  پاکستان  میں  گرا تھاجومگ  21  اڑا  رہے  تھے۔ 

 

شیئر: