Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہواوے پی اسمارٹ پلس اسمارٹ فون لانچ

ہواوے پی اسمارٹ پلس (2019) لانچ کر دیا گیا ہے۔اسمارٹ فون میں 6.21 انچ ڈسپلے دیا گیا ہے۔ فون میں اوکٹا کور ہائی سیلیکون 710 پروسیسر ، 3 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ اسٹوریج کو مائیکرو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 512 جی بی تک بڑھایا جاسکتا ہے۔ فون کی پشت پر ٹرپل کیمرہ سیٹ اپ دیا گیا ہے جس میں 24 میگا پکسل کا پرائمری سنسر ، 2 میگاپکسل کا ڈیپتھ سنسر اور 16 میگا پکسل کا الٹراوائلڈ اینگل لینس شامل ہے۔فون کا فرنٹ کیمرہ 8 میگا پکسل کا ہے۔ آرٹیفیشل انٹیلیجنس فیچرز کو بھی کیمرے کا حصہ بنایا گیا۔ فنگر پرنٹ سنسر کو فون کی پشت پر جگہ دی گئی ہے۔ فون اینڈرائیڈ پائی آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کرتا ہے۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3400 ملی ایمپیئر آورز کی ہے۔ فون کو کالے اور نیلے رنگ میں متعارف کرایا گیا ہے اور اسے آئندہ چند ہفتوں میں فروخت کےلئے پیش کردیا جائے گا۔
 

شیئر: