Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابہا شہر پر حوثیوں کا بھیجا گیا ڈرون گرالیا گیا، ترکی المالکی

عسیر۔۔۔۔ عرب اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے اعلان کیا ہے کہ جمعہ کو ایران کے حمایت یافتہ دہشتگرد حوثیوں کے ڈرون کو ابہا شہر پر پرواز کرتے ہوئے گرا لیا گیا تاہم اس کے ملبے سے 6گاڑیاں اور متعدد مکانات کو نقصان پہنچا جبکہ 4سعودی شہری او ر ایک ہندوستانی زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ عرب اتحاد برائے یمن نے آبادی اور اس کے باشندوںکو ہدف بنانے پر سنگین نتائج کا انتباہ دیا ہے۔ عرب اتحادی انسانی بین الاقوامی قانون کے مطابق اس قسم کے حملے میں ملوث افراد کے خلاف عبرتناک کارروائی کرینگے۔ 

شیئر: