Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیبیا : کشتی الٹنے سے 100 افراد ڈوب گئے

طرابلس ....... لیبیا کے ساحل کے قریب بحیرہ روم میں تارکینِ وطن کی کشتی الٹنے سے 100 کے قریب افراد ڈوب گئے۔ اطالوی کوسٹ گارڈز کے مطابق 8 لاشوں کو نکالا جا چکا ۔ 4 افراد کو بچا لیا گیا۔ اب بھی درجنوں افراد لاپتہ ہیں۔ تارکینِ وطن کی کشتی اٹلی اور لیبیا کے درمیان لیبیا کے ساحل سے 50 کلومیٹر دور سمندر میں الٹ گئی۔امدادی کارروائیوں کے لئے فرانسیسی بحری جہاز، 2 تجارتی بیڑے بھجوانے کے علاوہ فضائی مدد حاصل ہے۔ابھی یہ واضح نہیں کہ ان تارکینِ وطن کا تعلق کن ممالک سے ہے۔ حالیہ عرصے میں یورپ میں پناہ کی تلاش میں جانے والوں کی تعداد میں کمی آئی ہے تاہم اب بھی سمندر کے پرخطر سفر کے واقعات سامنے آرہے ہیں۔
 

شیئر: