Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ای سگریٹ پھیپھڑوں کےلئے محفوظ نہیں، سائنسدان

 نیویارک۔۔۔ تمباکو نوشی کے نقصانات کے خلاف دنیا بھر میں آگاہی مہم شروع ہونے کے بعد کاروباری ذہن رکھنے والے طالع آزما صنعتکاروں نے بعض سائنسدانوں اور فنی ماہرین کی مدد سے ای سگریٹ روشناس کرایا تھا اور یہ دعویٰ کیا تھا کہ یہ دوسرے سگریٹو ںوغیرہ کے مقابلے میں کافی محفوظ ہے مگر وقت کے ساتھ ساتھ ان ای سگریٹوں کی حقیقت بھی سامنے آتی گئی جو یہ ہے کہ یہ ای سگریٹ عام سگریٹوںسے زیادہ مضر قسم کا دھواں چھوڑتے ہیں۔ ای سگریٹ کو 13فیصد امریکیوں نے آزمایا جبکہ برطانیہ میں ای سگریٹ کے کش لگانے والوں کی تعداد 4فیصد ہے۔ تازہ ترین تحقیقی رپورٹ کے مطابق ای سگریٹ پھیپھڑوں کے لئے حد سے زیادہ نقصان دہ ہے ۔ اس سے ابتدائی مرحلے میں سانس لینے میں تکلیف شروع ہوجاتی ہے جو دیگر بڑی بیماریوں کی راہ ہموار کرتی ہے۔ پھر نوبت ہارٹ فیل سے ہوتے ہوئے پھیپھڑوں کے سرطان تک پہنچ جاتی ہے۔
 
 

شیئر: