Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انشورنس تنازعات کے حل کیلئے اصلاح احوال مراکز قائم ہونگے

جدہ۔۔۔ انشورنس تنازعات کے حل کیلئے اصلاح احوال مراکز قائم کئے جائیں گے۔ وہ انشورنس تنازعات جن کا حجم 50 ہزار ریال سے کم ہے انہیں عدالت میں پیش کرنے کے بجائے مذکورہ مراکز کے حوالے کردیاجائے گا۔ عکاظ اخبار میں شائع ہونے والی تفصیلات کے مطابق شعبان سے مراکز کام کرنا شروع کردیں گے۔ ہر مرکز میں3 ماہرین متعین ہونگے جو انشورنس تنازعات حل کریں گے۔ مراکز کو پابند بنایا گیا ہے کہ 7 دن کے اندر معاملات حل کئے جائیں۔ مرکز کی طرف سے انشورنس کمپنی کیخلاف کیاگیا فیصلہ5 دن کے اندر نافذ العمل ہوگا۔ انشورنس کمپنی کو اس بات کا پابند بنایاگیاہے کہ مرکز کی طرف سے نوٹس وصول کرنے کے5 دن کے اندر معاوضے کی رقم ادا کردی جائے۔ 
 

شیئر: