Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویمنز ٹی ٹوئنٹی سیریز : انگلینڈ نے ہند کو وائٹ واش کردیا

گوہاٹی:انگلینڈ کی ویمنز ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ہند کو ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے ایک رن سے شکست دے کر وائٹ واش کر دیا ۔ آخری اوور میں ہندوستانی ٹیم کو فتح کیلئے 3رنز درکار تھے۔اس کی کامیابی یقینی دکھائی دیتی تھی لیکن انگلش بولر کیٹ کراس نے 2وکٹیں لیتے ہوئے صرف ایک رن دیا اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کردیا ۔سابق کپتان متھالی راج جو 30رنز پر کھیل رہی تھیں بے بسی سے ٹیم کو ناکامی سے دوچار ہوتا دیکھتی رہیں۔ انہیں اس آخری اوور میں بیٹنگ کے لئے بولر کا سامنا کرنے کا موقع ہی نہیں مل سکا ۔ ہندوستانی ٹیم 120رنز کا ہدف حاصل کرنے کی کوشش میں6وکٹوں پر118رنز ہی بنا سکی۔ انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6وکٹوں پر119رنز بنائے تھے۔ اوپنرزٹیمی بیمونٹ29،ڈینیلی یاٹ24اور وکٹ کیپرایمی ایلن26رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔انجو پٹیل اور ہارلین دیول نے2،2وکٹیں لیں۔جوابی بیٹنگ میں ہندوستانی اوپنر سمرتی مندھنا کے58اور سابق کپتان متھالی راج کے ناقابل شکست30رنز بھی ٹیم کو ہدف تک نہ پہنچا سکے ، جیمی روڈرگز نے11رنز بنائے بقیہ بیٹرز میں سے کوئی بھی ڈبل فگرز میں نہ پہنچ سکی۔انگلینڈ کی بولر کیٹ کراس نے2وکٹیں لیں اور یہی 2وکٹیں ان کی فتح کا سبب بھی بنیں۔ کیٹ کراس میچ اور ڈینیلی یاٹ سیریز کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔
کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ " اردو نیوز اسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: