Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گونگے کی مدد نے حرم شریف میں مترجم بنادیا

مکہ مکرمہ ۔۔۔ بیالوجی کے سعودی استاد صالح النفعی نے گونگوں کی مدد کیلئے تدریس کی ملازمت ترک کردی تھی۔ وہ اشاراتی زبان میں گونگوں کی باتوں کا ترجمہ کیا کرتا۔ اللہ تعالیٰ نے النفعی کو مسجد الحرام میں جمعہ کے خطبے کا اشاراتی زبان میں ترجمان اور القرآن الکریم چینل کا مترجم بنادیا۔ النفعی بتاتے ہیں کہ انہوں نے بیالوجی میں ڈگری حاصل کی تھی اور پھر ایک برس تک تدریسی عملے سے منسلک رہا۔ اچانک اشاراتی زبان سیکھنے کی بات ذہن میں آئی اور فوراً ہی اس پر عمل درآمد شروع کردیا۔ نجران کے الامل انسٹی ٹیوٹ سے منسلک ہوکر 2برس تک اشاراتی زبان سیکھتا رہا۔ گونگوں کی مدد کرتا رہا۔ اب اللہ کے کرم سے مسجد الحرام میں جمعہ کے خطبے کا اشاراتی زبان میں ترجمے کا اعزاز حاصل کئے ہوئے ہوں۔
 

شیئر: