Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران نے اشتعال انگیزی اور سازشوں سے امت کو نقصان پہنچایا، اشرفی

ریاض۔۔۔ پاکستان علماء کونسل کے سربراہ حافظ محمد طاہر اشرفی نے خبردار کیا ہے کہ ایران دہشت گرد تنظیموں فکری منحرف خصوصاً حوثی باغیوں کی مدد ، اشتعال انگیزی ، ناقابل برداشت مداخلت اور سازشوں سے امت کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ علامہ اشرفی نے کہا کہ دہشت گرد حوثیوں نے برادر ملک یمن کے امن و استحکام کو متزلزل ، امن پسند شہریوں کو خو فزدہ کردیا۔ ان کی زمینیں اور حقوق سلب کرلئے۔ آئینی حکومت پر قبضہ کرلیا۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ ایران نے جو کچھ کیا ہے اس کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں۔ ایران دولت، اسلحہ ، میزائل، ڈرونز اور تباہی پھیلانے والا اسلحہ حوثوں کو فراہم کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حوثیوں کا گروہ ایران کی شہ پر کام کررہا ہے۔ ایران نے پے در پے حملے کرا کر ثابت کردیا کہ وہ دہشت گرد ریاست ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ ، بڑے ممالک اور موثر طاقتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ مملکت کا ساتھ دیں اور ایران کو حرمین شریفین کی سرزمین میں بدامنی پھیلانے سے روکیں۔ 

شیئر: