Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ : پاکستان انٹر نیشنل اسکول ، انگلش سیکشن میں ’’ارلی چائلڈ ہڈ شو‘‘

طلباء کی صلاحیتوں کو اجاگر کر تے ہوئے ان میں خود اعتمادی پیدا کرنا ہمارا ہدف ہے ،پرنسپل عدنان ناصرکا تقریب سے خطاب
کمیونٹی ڈیسک ۔جدہ   
       پاکستان انٹر نیشنل اسکول جدہ انگلش سیکشن میں ’’ارلی چائلڈ ہڈ شو‘‘ کی رنگا رنگ تقریب منعقد کی گئی۔ اس موقع پر اسکول کے آڈیٹوریم کو قوس قزح کے رنگوں سے انتہائی خوبصورتی سے سجایا گیا تھا ۔اس پروگرام میں3 سے 7 سال تک کے ننھے فنکاروں نے اپنی فنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیااور انہوں نے یہ ثابت کر دکھایا کہ انہیںتربیت دینے والے اذہان قابل ستائش ہیں۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔ اسکے بعد پاکستان اور سعودی عرب کے قومی ترانے بجائے گئے ۔اس موقع پراسکول کے پرنسپل عدنان ناصر نے تقریب میں شرکت کیلئے آنے والے معزز مہمانوں بالخصوص والدین کا شکریہ ادا کیا جن کی شرکت نے پروگرام کو چارچاند لگا دئیے۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان انٹر نیشنل اسکول جدہ انگلش سیکشن میںتعلیم و تربیت کا سلسلہ ننھے بچوں سے شروع ہوتا ہے ۔جہاں ان کمسن طلبہ و طالبات کو دلچسپ غیر نصابی سرگرمیوں کے ذریعے تعلیم دی جاتی ہے۔ہمارا مطمح نظربچوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا اور ان میں خود اعتمادی پیدا کرنا ہے۔پرنسپل عدنان ناصرنے کہاکہ ’ ’ارلی چائلڈ ہڈ شو‘‘ ہمارے اسکول کی سب سے رنگا رنگ تقریب ہے جس میں آپ بچوں کی سحر انگیز کارکردگی ، ہم آہنگی اور اساتذہ کی انتھک محنت کے ضرور معترف ہوںگے جنہوں نے اس پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے ، نظموں کے انتخاب سے لے کر اس میںکی جانے والی تزئین و آرائش کے ضمن میں اہم کردار ادا کیا اور اپنی تمام ذمہ داریاں بحسن و خوبی ادا کیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کے پروگرام کی کامیابی طلبہ ،والدین اور خاص طور پر جونیئر اسکول ٹیم کی مشترکہ کاوشوں کا مظہر ہے۔ اس پروگرام کے ذریعے ننھے طلبہ نے مختلف ٹیبلوز پیش کیے جن میں نہ صرف والدین سے محبت کا اظہارکیا بلکہ تعلیم کی اہمیت ، مختلف رنگوں، ساختوں ،پھلوں،  سبزیوں،خاندان کی اہمیت اور قدرتی وسائل کی اہمیت اور افادیت کے علاوہ جذبہ حب الوطنی اور اسکول سے محبت پرمبنی مختلف آئیٹمز پیش کیے جن کوبے حدپذیرائی ملی۔
مزید پڑھیں:- - -  -بڈانی ویلفیئرسوسائٹی اور قبیلے کا ہنگامی اجلاس

شیئر: