Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہلی: وکاس بھون میں آتشزدگی، 5ویں منزل جل کر تباہ

نئی دہلی۔۔۔دہلی کے وکاس بھون کی5ویں منزل پر آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کی3گاڑیاں موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کی کارروائی شروع کردی۔اس واقعہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق آگ شاٹ سرکٹ کے باعث لگی ۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔ حال ہی میں دہلی کے سی جی او کمپلیکس میں پنڈت دین دیال بھون کی پانچویں منزل میں آگ لگنے کی اطلاع کے بعد فائر بریگیڈ کی 12گاڑیاں موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کی کارروائی کی تھی ۔ فائر بریگیڈ کے مطابق ابتدا میں 6گاڑیاں موقع پر روانہ کی گئیں تاہم آگ بے قابو ہونے کے بعد 24گاڑیوں نے آگ بجھانے کی کارروائی میں حصہ لیا تھا۔
مزید پڑھیں:- - - -  -سپریم کورٹ نے طلاق ثلاثہ آرڈی ننس کوچیلنج کرنیوالی درخواست خارج کردی

شیئر: