Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمضان المبارک میں ووٹنگ کم ہوگی، امانت اللہ،تعداد میں اضافہ ہوگا، اویسی

نئی دہلی۔۔۔۔الیکشن کمیشن کی جانب سے 17ویں لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا۔اس مرتبہ 7مراحل میں ووٹنگ ہوگی۔انتخابات11اپریل سے شروع ہوکر 19مئی تک جاری رہیںگے اور نتائج کا اعلان23مئی کو ہوگا۔ عام آدمی پارٹی کے رہنما امانت اللہ نےانتخابی شیڈول کے حوالے سے ٹویٹر پر تحریر کیا کہ 12مئی کو دہلی میں رمضان ہوگا اور مسلمان ووٹرز کم تعداد میں ووٹ دینگے جس کا فائدہ بی جے پی کو ہوگا۔دریں اثناء  اے آئی ایم آئی ایم کے رہنما و رکن پارلیمنٹ بیرسٹر اسدالدین اویسی نے اس تنازع کو غیر ضروری قراردیتے ہوئے کہا کہ برائے مہربانی اس معاملے میں رمضان المبارک کا استعمال نہ کیا جائے۔ رمضان المبارک میں مسلمان گھروں سے نکل کر زندگی کے تمام شعبوں میں معمول کے مطابق خدمات انجام دیتے ہیں۔ امیر ،غریب اور ہر طبقے کے مسلمان روزہ رکھتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میرا تجزیہ اور حقیقت یہ ہے کہ اس ماہ مبارک میں ہونیوالے عام انتخابات میں ووٹنگ معمول سے زیادہ ہوگی۔
وہ مقامات جہاں رمضان المبارک میں ووٹ ڈالے جائیں گے؟
ریاست یوپی
6مئی
سیتا پور، موہن لال گنج، فیروز آباد، دھورہرا، امیٹھی، لکھنؤ، رائے بریلی، فتح پور ، باندا، بارہ بنکی، کوشامبی، قیصر گنج، گونڈا، بہرائچ،
12مئی
پھول پور ، الہ آباد ، سلطانپور ، پرتاپ گڑھ، سراوستی ، امبیڈکر نگر، بستی، سنت کبیر نگر، ڈومریا گنج، اعظم گڑھ، لال گنج، جونپور، بھدوہی ، مچھلی شہر
19مئی
کشی نگر ، مہراج گنج، گورکھپور، بانس گاؤں، گھوسی، دیوریا، بلیا، غازی پور، چندولی، وارانسی، مرزا پور، رابرٹس گنج، سلیم پور
ریاست بہار
6مئی
مدھوبنی، سیتا مرِھی، سران، حاجی پور، مظفر پور
12مئی ، مشرقی چمپارن، شیوہر، ویشالی، گوپال گنج، سیوان، بالمیکی نگر، مہاراج گنج، مغربی چمپارن
19مئی
پاٹلی پُتر، آرا، نالندہ، پٹنہ، صاحب، کاراکٹ، جہان آباد، بکسر، سہسرام

ریاست بنگال

6مئی
اولوبیریا،شری رامپور، بنگاؤں، بیرک پور، ہاوڑا، ہگلی، آرام باغ۔
12مئی
جھارگام، مدینی پور، تام لک، کانتی، گھاٹل، وشنو پور، پورنیہ، بانکورا
19مئی
جے نگر ، دم دم، باراسات ، بشیر ہاٹ، ڈائمنڈ ہار بر، متھرا پور، جنوبی کولکتہ، شمالی کولکتہ، جادھوپور

ریاست مدھیہ پردیش

6مئی
دموہ، کھجوراہو، ستنا، ریوا، ہوشنگ آباد، بیتول ، ٹیکم گڑھ۔
12مئی
گونا، ساگر، ویدیشا، مورینا، بھنڈ، گوالیار، راج گڑھ، بھوپال
19مئی
اجین ، دیواس، رتلام، دھار، اندور، کھرگون، کھنڈوا، مندسور

ریاست راجستھان

6مئی
بیکانیر، گنگا نگر ،جھنجھنو ،چورو، جے پورگرامین، جے پور ، الور، بھرت پور، کرولی، دھول پور، دوسا، ناگور ، سیکر

ریاست دہلی

12مئی
مشرقی دہلی، چاندنی چوک، شمال مشرقی دہلی، نئی دہلی، جنوبی دہلی، شمال مغربی دہلی، مغربی دہلی
 
ریاست جموں و کشمیر
6مئی
لداخ ، شوپیاں،
ریاست جھارکھنڈ
6مئی
رانچی، کھنٹی، کوڈرما، ہزاری باغ
12مئی
دھنباد، سنگھ بھوم، جمشید پور، گریڈیہہ
19مئی
، دمکا، گُڈّا، راج محل

ریاست ہریانہ

 12مئی
امبالا، کرنال، سونی پت، روہتک، سرسا، کروچھیتر، فریدآباد، گڑگاؤں، بھیوانی، مہندر گڑھ، حسار

ریاست پنجاب

19مئی
گرداسپور، امرتسر، کھادرصاحب، جالندھر، ہوشیار پر، آنند پور صاحب، لدھیانہ، فتح گڑھ صاحب، فرید کوٹ ، فیروز پور، بھٹنڈا، سنگرور، پٹیالا

 

شیئر: