Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بریگزیٹ ڈیل ،تھریسامے کو پھر شکست

لندن... برطانوی پارلیمان نے ترمیم شدہ بریگزٹ ڈیل بھی مسترد کر دی۔ بریگزٹ ڈیل کے حق میں 242 اور مخالفت میں 391 ووٹ پڑے۔ترمیم شدہ بریگزٹ ڈیل 149 ووٹوں سے مسترد کی گئی۔ اس سے قبل جنوری میں پارلیمنٹ نے بریگزٹ ڈیل کو 230 ووٹوں سے مسترد کیاتھا۔ جو برطانوی پارلیمانی تاریخ میں بڑی شکست ہے۔ وزیراعظم تھریسامے نے یورپی یونین سے مذاکرات کے بعد معاہدے کے مسودے میں چند قانونی تبدیلیاں کی تھیں۔ اپوزیشن لیڈرجریمی کوربن نے کہا ہے کہ حکومتی بریگزٹ ڈیل اب ختم ہو چکی ۔ انہوں نے نئے انتخابات کا مطالبہ پھر دہرایا اور کہا کہ لیبر پارٹی اپنی تجاویز دوبارہ پیش کرے گی۔ نوڈیل کے آپشن پر غور نہیں ہونا چاہیے۔انہوںنے کہا کہ ہماری تجاویز کو اکثریت کی حمایت مل سکتی ہے۔ بریگزیٹ معاملے پر دوسرے ریفرنڈم کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کے لئے 29 مارچ کی ڈیڈلائن ہے۔ 

شیئر: