Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ کے بازاروں میں سعودائزیشن کو یقینی بنایا جائے، شہزادہ مشعل

جدہ۔۔۔ کمشنر جدہ شہزادہ مشعل بن ماجد نے محنت و سماجی بہبود اور تجارت و سرمایہ کاری کی وزارتوں سے کہا ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر سعودائزیشن کو یقینی بنانے کیلئے نجی اداروں اور کمپنیوں میں چھاپہ مہم کا اہتمام کریں۔ تواصل ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ سعودائزیشن کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کا ریکارڈ تیار کریں۔ سعودیوں کے نام سے کاروبار کرنے والے غیر ملکیوں کا پتہ لگائیں۔ ایسے تجارتی مراکز اور دکانوں پر خصوصاً چھاپے ماریں جن کی بابت یہ اطلاعات ہوں کہ انہیں سعودی شہری اپنے نام سے کھلوائے ہوئے ہیں اور ان کے حقیقی مالک غیر ملکی ہیں۔ قانون تجارت کی خلاف ورزی کرنے والے سعودیوں اور غیر ملکیوں کو مقررہ سزائیں دلانے کا اہتمام کیا جائے۔ 
 

شیئر: