Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشروب جو ہائپر ٹینشن کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے

اگر ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے کےلئے فوری اقدامات نہ کئے جائیں تو یہ صحت کے بہت سے مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔ ہائی بلڈ پریشر یا ہائپرٹینشن خون کی شریانوں کو سخت بنا دیتی ہے جس کے نتیجے میں امراض قلب کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ صحت مند طرز زندگی اور متوازن خوراک کو اپنا کر ہائی بلڈ پریشر پر قابو پایا جا سکتا ہے خاص طور پر اپنے کھانوں میں نمک کی مقدار کو کم کرکے اور سبزی اور پھلوں کا استعمال بڑھا کر ہائیپر ٹینشن سے بچا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ کچھ خاص قسم کے مشروبات بھی ہیں جو بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ 
زیتون کے پتے ہزاروں سال سے طبی مقاصد کیلئے استعمال کئے جارہے ہیں۔ جدید تحقیقات بھی زیتون کے پتوں کو مختلف طبی مسائل کے حل میں موثر قرار دیتی ہیں۔ 2008 میں جرمنی اور سوئٹزر لینڈ کے سائنسدانوں نے اس بات پر تحقیق کی گئی زیتون کے پتے کس طرح بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد دے سکتے ہیں۔ انہوں نے زیتون کے پتوں کا عرق نکال کر ان سے کیپسول بنائے جو ہائی بلڈ پریشر سے متاثر افراد کو دیئے گئے۔ نتائج سے یہ بات واضح ہوئی کہ زیتون کے پتوں سے حاصل ہونے والا عرق بلڈ پریشر کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوا ہے۔ 8 ہفتوں پر مبنی اس تحقیق کے نتائج میں یہ بات ثابت ہوئی کہ زیتون کے پتوں کا عرق استعمال کرنے والوں کے سسٹولک بلڈ پریشر میں 11 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی۔ زیتون کے پتوں کا عرق کیپسول کی شکل میں دستیاب ہے البتہ آپ اس سے چائے کی شکل میں بھی لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ صحت مند متوازن خوراک کیلئے ماہرین پوٹاشیم سے بھرپور غذاو¿ں کے استعمال کا مشورہ دیتے ہیں جو نمکیات کے منفی اثرات کو روک کر بلڈ پریشر کو کنٹرول رکھنے میں مدد دیتی ہیں۔

شیئر: