Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندوستان میں بوئنگ 737میکس کی پرواز پر پابندی

نئی دہلی۔۔۔ ایتھوپیئن ایئر لائنزکے طیارہ حادثہ کے بعد ہندوستانی محکمہ ہوابازی نے بوئنگ 737میکس ساخت کے طیاروں کی پرواز پر پابندی عائد کردی۔نوبھارت ٹائمز ویب سائٹ کے مطابق ہند میں اِس بوئنگ کی پابندی کا اثر براہ راست اسپائس جیٹ اور جیٹ ایئر ویز پر پڑا۔اسپائس کے پاس اس قسم کے تقریباً12جبکہ جیٹ ایئر ویز کے پاس 5طیارے ہیں۔اس پابندی کا اثر پروازوں پر بھی پڑنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے حالانکہ اسپائس جیٹ نے بیان جاری کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ وہ مسافروں کولاحق ہونیوالی مشکلات کم کرنے کی ہر ممکن کوششیں کریگی۔ہندوستان میں ایوی ایشن کمپنیاں اس وقت مختلف مسائل سے دوچار ہیں۔اس وقت فضائی سفر کے کرایوں میں کافی اضافہ ہوگیا ہے۔ اس کے پیش نظر خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ بوئنگ 737میکس 8پر پابندی کے بعد کرایوں میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔واضح ہو کہ جیٹ ایئر ویز کے119طیاروں میں سے 54طیارے فلائٹ آپریشن سے باہر ہیں ۔
مزید پڑھیں: - - - -بنار س ہندو یونیورسٹی میں طلبہ کا ہنگامہ

شیئر: