Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خاتون نے اکاؤنٹ میں 3.10لاکھ دیکھ سوچا مودی جی نے بھیجا،لیکن۔۔۔ ؟

بھوپال۔۔۔  مدھیہ پردیش کی کریرا تحصیل میں ایک خاتون کے ساتھ عجیب و غریب واقعہ پیش آیا۔سرسونا گاؤں کی رہنے والی ایک خاتون ’’جن دھن اکاؤنٹ‘‘ میں 3.10لاکھ روپے جمع دیکھ کر باغ باغ ہوگئی۔اس نے سوچا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے یہ رقم دی ہے۔خاتون نے کھاتے سے رقم نکال کررشتے داروں کے قرضے ادا کئے، شوہر کیلئے موٹر سائیکل خریدی اور گھریلو ضروریات پر خرچ کردیئے۔اسی دوران بینک ملازمین پولیس ٹیم کے ہمراہ خاتون کے گھر پہنچ گئے جس کے بعد پورا ماجرا بدل گیا۔نوبھارت ٹائمز نے ’’دینک بھاسکر کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ جب بینک اور پولیس کے افسران ممتا نامی خاتون کے گھر پہنچے توانہیں دیکھ کر خاتون کے ہوش اڑ گئے۔ اس کے شوہر سریندر کولی کی ساری خوشیاں غائب ہوگئیں۔دونوں سر پکڑ کر افسو س کے عالم میں زمین پر بیٹھ گئے۔خاتون نے بینک ملازمین کو بتایا کہ میں سمجھی یہ رقم وزیر اعظم نریندر مودی نے دی ہے۔ اس نے 3.10لاکھ روپے میں سب سے پہلے اپنے قرضے ادا کئے، اس کے بعد زیورات خریدے اور باقی رقم سے شوہر کیلئے موٹر سائیکل خریدی۔ پولیس اور بینک ملازمین نے باقی ماندہ رقم خاتون سے واپس لیتے ہوئے تمام رقم واپس کرنے کی تاکید کی۔اطلاع کے مطابق سرسودا گاؤں کے تاجر انیل ناگر کے اکاؤنٹ سے خاتون کا آدھار نمبر لنک ہوگیا جس کا علم خاتون کو نہیں ہوا اور خاتون نے فنگر کی سہولت سے آراستہ اے ٹی ایم سے مختلف اوقات میں 3.10لاکھ روپے نکال لئے۔ جب دکاندار کو کھاتے سے رقم نکلنے کا علم ہوا تو اس نے بینک میں شکایت درج کرائی جس پر چھان بین کے بعد حقیقت حال سامنے آئی۔
مزید پڑھیں:- - -  - -ہندوستان میں بوئنگ 737میکس کی پرواز پر پابندی

شیئر: