Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بہار: بھاگلپور میں بم دھماکہ، 2بچے ہلاک

بھاگلپور۔۔۔بہار کے ضلع بھاگلپور میں دیسی ساختہ بم پھٹنے سے زوردار دھماکہ ہوا جس کی زد میں آکر2بچے ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔آج تک  ویب سائٹ کے مطابق حادثہ للمٹیا کے کبیر پور محلے میں پیش آیا۔دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور تک سنائی دی۔ دھماکہ سے پورے علاقے میں افراتفری مچ گئی۔اطلاع ملتے ہی پولیس سپرنٹنڈنٹ آشیش بھارتی اوراعلیٰ  افسران جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔آشیش نے بتایا کہ  اسکول سے واپس آنے کے بعد بچے محلے میں خالی پڑی ہوئی زمین پر کھیل میں مصروف تھے کہ جھاڑیوں میں چھپا کر رکھا ہوا بم دھماکے سے پھٹ گیاجس میں8سالہ محمد ابراہیم موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ12سالہ محمد سلمان جواہر لال نہرو میڈیکل کالج اسپتال میں علاج کے دوران انتقال کرگیااور  7سالہ ثاقب کی حالت ناز ک ہے جسے  علاج کیلئے پٹنہ اسپتال منتقل کردیا گیا۔ایس ایس پی بھارتی نے بتایا کہ ڈاگ اسکواڈاور پولیس کی خصوصی ٹیمیں  موقع پر پہنچ کر واقعہ کی تحقیقات میں مصروف ہیں۔
مزید پڑھیں:- - -  - -ہندوستان میں بوئنگ 737میکس کی پرواز پر پابندی

شیئر: