Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شجاعت کا مظاہرہ کرنیوالے فوجیوں کیلئے خصوصی خدمات ایوارڈ

نئی دہلی- - - -  صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے صدارتی محل میں منعقدہ دفاعی تقریب میں فوجیوںاور وطن پر قربان ہونیوالے فوجی اہلکاروں کے لواحقین کو تمغہ شجاعت سے نوازا۔ ان میں تین کیرتی چکرا اور 15 شوریہ چکر شامل ہیں۔ دو کیرتی چکر اور ایک شوریہ چکر وطن پر قربان ہونیوالے فوجیوں کو بعد از مرگ دیا گیا۔یو این آئی ویب سائٹ کے مطابق صدر نے فرض کی ادائیگی کے تئیں پر عزم رہنے والوں کیلئے 15 وششٹ سیوا میڈل ، ایک اتم یودھ سیوا میڈل اور مخصوص خدمات پر25 سینئر فوجی افسران کوخصوصی سروس میڈل پیش کئے۔راشٹریہ رائفلز کے سپاہی برهمپال سنگھ اور کانسٹیبل راجندر کمار نین کو بعد از مرگ کیرتی چکر اور سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے ہیڈ کانسٹبل دھناوڑے رویندر کو بعد از مرگ شوریہ چکر دیا گیاجسےاہل خانہ نے وصول کیا ۔جاٹ رجمنٹ کے میجر تشار گبا کو کیری چکرسے بھی نوازا گیا۔آرمی کے میجر آدتیہ کمار بھی شوریہ چکر سے نوازا گیا۔ آرمی کے چیف جنرل بپن راوت کو پرم وششٹ میڈل سے نوازا گیا۔سی آر پی ایف کے ہیڈ كانسٹبل اے ایس کرشن، کانسٹیبل کے دنیش راجا، کانسٹیبل پی کمار، فوج کے کیپٹن وی جے راجیش، کیپٹن ا پی سنگھ، گنر رنجیت سنگھ، کیپٹن پی راج کمار، نائب صوبیدار وجے کمار یادو ، میجر ونڈ گوتم، انجینئر مہیش ایچ این، کیپٹن نوین چودھری، لانس نائک ایوب علی، اور میجر امت کمار ڈمري کوشوریہ چکر سے نوازاگیا۔
مزید پڑھیں:- -  - - -دہلی کسی کی جاگیر نہیں،مکمل ریاست کا فیصلہ عوام کرینگے، کیجریوال

شیئر: