Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انٹرنیشنل کک باکسنگ چیمپیئن شپ میں پاکستانی کمانڈو کی فتح

بینکاک:تھائی لینڈ میں ہونے والی انٹر نیشنل کک باکسنگ چیمپیئن شپ میں سندھ پولیس کے کمانڈو نے ہندوستانی حریف کو شکست دیدی ۔ چوتھی انٹرنیشنل مارشل آرٹ/کک باکسنگ چیمپیئن شپ بینکاک میں منعقد ہوئی جس میں پاکستان کی نمائندگی سندھ پولیس کے ایس ایس یو کمانڈو خان سعید نے کی۔ خان سعید نے انتہائی معیاری کھیل پیش کیا اور ہندوستانی حریف تیجاسوی واسو شیمہ کو آسانی سے شکست سے دوچار کر دیا۔ خان سعید نے اپنی جیت کے سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے نیوزی لینڈ کے کھلاڑی کو بھی شکست دی تھی۔آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام نے پاکستان اور سندھ پولیس کی نمائندگی کرنے والے خان سعید کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کیلئے نقد انعام کا اعلان کیا۔ خان سعید ماضی میں مارشل آرٹس کے عالمی چیمپیئن رہنے کے ساتھ ساتھ متعدد مقامی اور بین الاقوامی مقابلوں میں کامیابی حاصل کرچکے ہیں ۔
کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ" اردونیوز اسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: