سرکاری اداروں کی نگرانی آن لائن ہوگی
ریاض۔۔۔پبلک کنٹرول بورڈ نے 100سرکاری ادارو ں کی کار کردگی کی آن لائن نگرانی کا انتظام کرلیا۔ ماضی میں سرکاری اداروں کی کارکردگی کی نگرانی روایتی طریقوں سے کی جارہی تھی۔ آئندہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کی جائیگی۔کنٹرول بورڈ نے اس ہدف کو حاصل کرنے کیلئے 100سرکاری اداروں کو آن لائن سے مربوط کردیا ہے۔