شہزادی ھند بنت سعود بن عبدالعزیز انتقال کرگئیں، ریاض میں نماز جنازہ
نماز جنازہ بدھ کو جامع مسجد امام ترکی بن عبداللہ میں ادا کی گئی (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے ایوان شاہی نے کہا ہے کہ شہزادی ھند بنت سعود بن عبدالعزیز انتقال کرگئیں۔
ایس پی اے مطابق بیان میں کہا گیا ’ شہزادی ھند بنت سعودبن عبدالعزیز کا انتقال بیرون مملکت ہوا ہے۔‘
ان کی نماز جنازہ بدھ کو ریاض کی جامع مسجد امام ترکی بن عبداللہ میں ادا کی گئی۔
نماز جنازہ میں ریاض ریجن کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز، شاہی شخصیات اور حکام سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
