Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا آپ کنسیلر لگانے کے فن سے واقف ہیں ؟

اکثر خواتین کنسیلر لگانے کے فن سے آگاہ نہیں ہوتیں۔کنسیلر لگانے کا درست طریقہ یہ ہے کہ داغوں کو چھپانے کےلئے باریک برش کی مدد سے کنسیلر کو صرف نشان والی جگہ پر لگائیں،نہ کہ اسے ارد گرد پھیلا لیں۔کنسیلر کا رنگ،فاﺅنڈیشن کا ہم رنگ ہوتا ہے . تاہم اگر رنگ بالکل میچ نہ ہو سکے تو کنسیلر ایک شیڈ ہلکا لے سکتی ہیں،کیونکہ اگر آپ نے فاﺅنڈیشن سے گہرا کنسیلر شیڈ استعمال کیا تو یہ چہرے کے نشانات کو مزید نمایاں کر دے گا۔ لیکویڈ کنسیلر کو نقطوں کی صورت میں آنکھوں کے نیچے اور ناک کے گوشوں پر لگائیں اور انگلی کی مدد سے ہلکے سے تھپتھپا کر اسے جذب کر لیں۔اسے آپ بھنوﺅں کے نیچے والی ہڈی پر بطور ہائی لائٹر بھی لگا سکتی ہیں اور ناک یا دہانے کے ارد گردواقع شکنوں کو چھپانے کیلئے بھی استعمال کر سکتی ہیں۔اس سے نہ صرف آپ کی رنگت دمک اٹھے گی بلکہ آپ ایک دم ترو تازہ دکھائی دیں گی۔
 

شیئر: