Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بی جے پی سے پورا ملک پریشان ہے،مایاوتی

لکھنؤ - - - - - اتر پردیش کی سابق وزیر اعلی اوربہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی  نےلکھنؤ میں پارٹی کےسینیئر رہنماؤں اور کارکنان سے خطاب کرتے ہوئےبی جے پی  پر الزام عائد کیا کہ وہ ذات پات،فرقہ واریت ،غریب مزدوروں اور کسانوں کی مخالف ہے ۔مختلف سیاسی ہتھکنڈے  استعمال کرکے الیکشن میں کامیابی حاصل کرلیتی ہے ۔انہوں نے میٹنگ میں پارٹی امیدواروں کے ناموں کو بھی حتمی شکل دی۔ مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی سے پورا ملک عاجزآچکا ہے اور اس تاناشاہی حکومت سےچھٹکارا حاصل کرنا چاہتے  ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ  بی جے پی کی پوزیشن انتہائی خراب ہے اور اقتدار ہاتھ سے جانے کا ڈر ستا رہاہے ۔بی ایس پی صدر نے بی جے پی کو جھوٹے وعدے کرنے میں سب سےآگے بتایا۔ انہوں نے کہا کہ مرکز میں بی جے پی کے 5 سالہ دور اقتدار میں 130کروڑ عوام مہنگائی ،غریبی اور بے روزگاری کی سے تنگ آچکے ہیں۔انہوں نے سماجوادی پارٹی کے ساتھ اتحاد کے بارے میں  لوگوں کی رائے معلوم کی۔ مایاوتی نے کہا کہ بی ایس پی اور ایس پی کی قیادت کی اپیل کا عوام پربہتر اثر پڑا  اور یہ اتحادبی جے پی کو  اقتدار سے باہر کا راستہ دکھانے میں معاون ثابت ہوگا۔
مزید پڑھیں:- - - -دہرا دون: کمپلیکس میں دھماکہ،پورا علاقہ لرز اٹھا

شیئر: