Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران سے یورینیم کا حصول محض ’سیاسی دکھاوے‘ کے لیے ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اشارہ دیا ہے کہ ایران کے افزودہ یورینیم کی تلاش بنیادی طور پر سیاسی ساکھ اور عوامی دکھاوے (آپٹکس) کے لیے تھی جبکہ اسرائیل نے اسے جنگی ہدف بنانے کا مطالبہ کیا تھا۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جمعرات کو رات گئے چین سے نشر ہونے والے ’فاکس نیوز‘ کے میزبان شان ہینٹی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ’اگر یہ (یورینیم) مجھے مل جائے تو درحقیقت مجھے زیادہ بہتر محسوس ہو گا۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’لیکن میرا خیال ہے کہ یہ کسی بھی دوسری چیز کے مقابلے میں پبلک ریلیشنز (عوامی ساکھ) کے لیے زیادہ ہے۔‘
اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو جنہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ہمراہ 28 فروری سے ایران پر حملے کا حکم دیا تھا، نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں کہا کہ جنگ ابھی ’ختم نہیں ہوئی‘ کیونکہ حساس جوہری مواد کو ملک سے ’باہر نکالنا‘ ضروری ہے۔

شیئر: