Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ختب ساحل: تراشیدہ چٹانوں، چمکیلی ریت اور شفاف پانی کا پُرسکون سیاحتی مقام

جزائر فرسان کے شمال مغربی سمت میں تراشیدہ چٹانیں، سفید چمکیلی ریت اور شفاف نیلگوں پانیوں کے ساتھ کھڑی ہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق ختب ساحل ان ساحلی مقامات میں سے ایک ہے جو اپنی فطری حسن اور پرسکون فضا کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔
ختب ساحل، فرسان کمشنری سے 45 کلومیٹر کی مسافت پر واقع ہے۔ اس کے اطراف متعدد ساحل پھیلے ہوئے ہیں جن کی قدرتی ساخت میں ریتیلے ساحل، چٹانی ڈھانچے اور پرسکون پانی ہیں، ان میں المرقد، الماشی، الصایلہ اور الشرمین کے ساحلی مقامات نمایاں ہیں۔
ان مقامات میں عیقہ السواعی ساحل ختب کے دائرے میں سب سے حسین مقامات میں شمار ہوتا ہے۔
یہاں سمندر اور ہواؤں نے وقت کے ساتھ چٹانوں کو منفرد شکلیں دی ہیں جن میں بعض محرابوں اور قدرتی غاروں سے مشابہ دکھائی دیتی ہیں۔

جبکہ بعض چٹانی کنارے دور سے ایسے محسوس ہوتے ہیں جیسے سمندر پر قائم قدرتی پلیٹ فارمز بنے ہوں۔
اسی وجہ سے یہ مقام فوٹوگرافی کے شوقین افراد کے لیے کشش کا باعث ہے۔ خصوصاً طلوع اور غروب آفتاب کے اوقات میں جب روشنی کے بدلتے رنگ چٹانوں اور پانی پر اپنا عکس ڈالتے ہیں۔
ختب ساحل معیاری سیاحتی سرمایہ کاری کے لیے امید افزا مواقع فراہم کرتا ہے، ماحول دوست منصوبوں کے تحت چھوٹے ساحلی ریسٹ ہاؤسز، کیمپنگ، اوپن کیفے، واکنگ ٹریکس  قائم کیے جاسکتے ہیں۔

سفید ریت، شفاف پانیوں اور سمندر کے ہاتھوں تراشی گئی چٹانوں کے درمیان ختب ساحل ان مقامات میں ایک نظر آتا ہے جہاں سیاحتی مواقع موجود ہیں جو اب بھی دریافت کے منتظر ہیں۔
یہ ایک پرسکون منزل ہے جو جزائر فرسان کے خوبصورت ترین ساحلی مقامات میں سے ایک بن سکتا ہے۔

 

شیئر: