Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شام میں ورزش اتنی ہی مفید ہے جتنی صبح کے اوقات میں

کیا آپ کو اپنی صبح کی مصروفیات کی وجہ سے ورزش کےلئے وقت نہیں ملتا ؟ کیا آپ ناشتہ بنانے ، بچوں کو اسکول بھیجنے ، خود آفس جانے یا گھر کے کام کاج میں مصروف ہوتی ہیں ؟ بہت سے افراد کو اس طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور وہ وزن کم کرنے کےلئے ورزش کی افادیت سے واقف ہوتے ہیں لہٰذا اس کا حل تلاش کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ شام کو ورزش کرنے کے بارے میں کیا خیال ہے ؟ 
اپنی ورزش کی روٹین کو جاری رکھنے کیلئے آپ شام کا وقت ورزش کےلئے مختص کر سکتی ہیں۔ شام کے وقت ورزش میں آپ کو نہ تو صبح جیسی سستی کا سامنا ہوتا ہے اور نہ وقت کی کمی کا ، اور نتائج بھی ویسے ہی حاصل ہوتے ہیں۔ 
آپ شام میں سن سیلیوٹیش با آسانی کر سکتی ہیں۔ اگرچہ عام خیال یہ ہے کہ یہ ورزش صرف صبح کے اوقات میں کی جا سکتی ہے ، تاہم اس ورزش کا اصل مقصد جسم کو توانائی فراہم کرنا ہے۔ اس ورزش میں چونکہ جسم کے تمام اعضاء حرکت میں آتے ہیں لہٰذا شام کے اوقات میں بھی یہ ورزش اتنی ہی مفید ثابت ہوتی ہے۔ 
سن سیلیوٹیشن مختلف یوگا پوز پر مبنی ہوتی ہے جس کے نتیجے میں تمام جسم حرکت میں آتا ہے ، جسم میں خون کی فراہمی بہتر ہوتی ہیں اور چربی تیزی سے پگھلنا شروع ہو جاتی ہے۔ اس ورزش کو اپنے اسٹیمنا کے مطابق تیزی سے کر کے آپ بہت جلد وزن میں کمی لا سکتے ہیں۔ 
اگر اس ورزش کے فوائد کی بات کی جائے تو کیونکہ یہ جسم میں خون کی روانی کو بڑھاتی ہے ، لہذا جسم کے تمام اندرونی اعضاءکی کارکردگی کو بہتر بنانے اور انہیں توانائی فراہم کرنے میں مدد دیتی ہے۔ یہ مسلز میں کھنچاﺅ پیدا کرکے پیٹ اور کمر کے اطراف جمی چکنائیاں پگھلانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ ہاضمے کو بہتر بناکر میٹابولزم کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے جس کے نتیجے میں وزن میں کمی واقع ہوتی ہے ۔
 

شیئر: