Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

واٹس ایپ میں سرچ امیج فیچر کی آزمائش شروع

فیس بک کی زیرملکیت ایپ واٹس ایپ میں سرچ امیج فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے جس کی مدد سے صارفین کسی تصویر کے بارے میں معلومات گوگل سے اپلیکشن کے اندر رہتے ہوئے ہی حاصل کرسکیں گے۔ فیچر کے ذریعے سرچ بائی امیج پر کلک کرکے کسی دوست کے میسج میں آنے والی تصویر کو براہ راست گوگل پر اپ لوڈ کرکے اس کے بارے میں معلومات حاصل ہو سکے گی۔ اس سے صارفین کو یہ جاننے میں مدد ملے گی کہ یہ تصویر اصلی ہے یا فوٹوشاپ ہے۔ اسی طرح وہ تصویر کے پس منظر کے بارے میں جان سکیں گے۔ اس فیچر کی آزمائش اس وقت اینڈرائیڈ کے بیٹا ورژن میں ہورہی ہے۔ فیچر کو آئندہ ماہ تمام صارفین کےلئے متعارف کرادیا جائے گا۔ واضح رہے اس سے قبل واٹس ایپ میں جعلی خبروں کی روک تھام کےلئے فارورڈ میسج کی حد کو کم کرکے 5 کیا گیا تھا۔ 
 

شیئر: