Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مودی نے تشہیری مہم پر3044 کروڑ روپے خرچ کئے، مایاوتی

نئی دہلی۔۔۔۔ اتر پردیش کی سابق  وزیر اعلی اور بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے وزیر اعظم نریندر مودی پرالزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ غربت اور بے روزگاری سے توجہ ہٹانے کیلئے گڑے مردے اکھاڑ رہے ہیں ۔ مایاوتی نے کہا کہ مودی اپنے دور اقتدار میں مختلف علاقوں میں اسکیموں کے نفاذ اورسنگ بنیادرکھنے میں مصروف رہےاوراپنی تشہیری مہم پر3044 کروڑ روپے خرچ کئے۔اس سرکاری فنڈز سےریاست اترپردیش کے ہر گاؤں میں تعلیمی اور صحت مراکز قائم کئے جاسکتے تھے ۔یو این آئی کے مطابق ؤمایاوتی نے  الزام لگایا کہ وزیر اعظم مودی  اپنی حکومت کی ناکامیاں چھپا رہے ہیں اس کی سخت الفاظ میں مذمت کی جانی چاہئے اور عوام کو ایسی تمام کوششوں سے ہوشیار رہنا چاہئے۔
مزید پڑھیں:- - - -16مرتبہ الیکشن ہارنے والے’’پھکّڑ بابا ‘‘؟

شیئر: