Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راجر فیڈرر اور رافیل نڈا ل سیمی فائنل میں مد مقابل ہونگے

انڈین ویلز: راجر فیڈرر اور رافیل نڈال آج تقریباً 2سال بعد انڈین ویلز کے سیمی فائنل میں مد مقابل ہوں گے۔ دونوں کے درمیان آخری مقابلے کے دوران اکتوبر2017ء میں راجر فیڈرر نے رافیل نڈال کو شنگھائی ماسٹرز کے فائنل میں اسٹریٹ سیٹس میں ہرایا تھا۔ 2014ءکے بعد سے دونوں کے درمیان ہونے والے تمام 5مقابلے فیڈرر نے ہی جیتے ہیں۔ نڈال ناکامیوں کے اس تسلسل کو توڑنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ دونوں میں اب تک 39مقابلے ہو چکے ہیں جن میں سے 24فیڈرر نے جیتے۔کوارٹر فائنل میں فیڈرر نے اپنے نوجوان حریف پول ہربرٹ کو با آسانی 6-4 ،6-4سے ہرایا جبکہ نڈال نے نسبتاً مشکل مقابلے میں 7-6،7-6سے کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے دوسرے سیٹ کے تیسرے گیم کے بعد طبی امداد بھی حاصل کی لیکن تکلیف میں نظر آنے کے باوجود میچ جیتنے میں کامیاب رہے۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ" اردو نیوزاسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: