Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

"خونِ دل دے کر نکھاریں گے رْخِ برگِ گلاب"

 اسلامک ایجوکیشن کمیٹی  زیر اہتما م کویت میں یوم پاکستان کے حوالے سے تقریب، آئی ای سی کی تعارفی پریزنٹیشن بھی پیش کی گئی
محمد عرفان شفیق۔کویت
      اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت کے زیر اہتمام قرارداد پاکستان کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد  مقامی ہوٹل میں کیا گیا۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے قاری وجیہ الحسن نے اپنی پْرسوز آوازسے کیا۔آئی ای سی کے جنرل سیکریٹری محمد انعام نے میزبانی کے فرائض کے ساتھ قرارداد پاکستان پر ابتدائی بات رکھی۔آئی ای سی کے نائب صدر حافظ حفیظ الرحمان نے جماعت اسلامی کا تعارف، روایات اورتبدیلی قیادت کے سنہری اصولوں پر مفصل بات رکھی۔ آئی ای سی کے شعبہ تربیت کے ذمہ دار جاوید اقبال نے آئی ای سی کی تعارفی پریزینٹیشن بہت احسن طریقے سے پیش کی۔ ریڈیو کویت کے کمپیئرعبداللہ عباسی نے آئی ای سی  کے سال بھر کے کاموں کی زبردست انداز میں تعریف کی۔ میڈیا  ذمہ دار ندیم اکبر نے آئی ای سی کے کام کو سراہتے ہوئے زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔ صدر پاکستان کویت فرینڈشپ ایسوسی ایشن رانا اعجاز نے آئی ای سی کی سرگرمیوں کو سراہااور تاریخ پاکستان میں قربانیوں اور ’’پاکستان کا مطلب کیا‘‘  پر پْرمغز گفتگوکی۔ آخر میں صدر  ملک اخلاق نے آئی ای سی کا شکریہ ادا کیا اور اپنے اختتامی کلمات میں قرادادپاکستان کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ آئی ای سی کے نائب صدر مولانامحمدکمال نے دعائیہ کلمات سے پروگرام کا اختتام کیا۔پروگرام کے اختتام پر پر تکلف عشائیہ سے حاضرین کی تواضع کی گئی۔

شیئر: