Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیوزی لینڈ کے دہشتگرد کی خبریں کب تک؟

ریاض ۔۔۔ ایک عراقی سیاسی تجزیہ نگار نے ٹویٹر پر ایک سوال اٹھایا ہے کہ دیکھتے ہیں کہ بین الاقوامی میڈیا نیوزی لینڈ کی مساجد میں نمازیوں کے قتل عام کی خبر کا چرچا کب تک جاری رکھتا ہے۔ خاشقجی کے قتل کی خبریں جس گرما گرمی کے ساتھ عالمی میڈیا نے طویل عرصے تک پھیلائیں دیکھتے ہیں نیوزی لینڈ کے دہشتگرد کی خبریں کب تک چلائی جاتی ہیں۔عراق کے سیاسی تجزیہ نگار صباح الخزائی نے استفسار کیا کہ 50سے زیادہ مسلمانوں کے قاتل کی خبر دیکھتے ہیں عالمی میڈیا میں کب تک چلتی ہے۔سبق کے مطابق آخر عالمی میڈیا عبادت گھروں میں بے قصور انسانوں کا خون بہانے والے کی بابت کس قسم کے تجزیے و تبصرے کرتا ہے۔ آیا وہ یہ جاننے کی کوشش کریگا کہ اس مجرم کے پس پشت کون لوگ ہیں۔ کس نے اسے قتل کا حکم جاری کیا۔ کس پر مقدمے میں کتنا وقت لگے گا۔ آیا اسے مجرم گردانا بھی جائیگا۔ عراقی تجزیہ نگار نے مطالبہ کیا کہ سب لوگ خاشقجی کو ہیرو ظاہر کرنے والے مسلم عرب میڈیا پر بھی اچھی طرح سے نظر رکھیں۔ دیکھیں کہ وہ اس واقعہ سے کتنی دلچسپی لیتے ہیں۔ عراقی تجزیہ نگار نے توجہ دلائی کہ عرب خصوصاًسعودی عرب مخالف ذرائع ابلاغ نے نیوزی لینڈ کے دہشتگرد کے جرم کو شفاف انداز میں کوریج دی۔ انسانی حقوق کے ضوابط کا احترام کرتے ہوئے اس کے چہرے کو چھپایا جبکہ خاشقجی کے قتل کے 18ملزمان کو انکی شکل و صورت کے ساتھ دنیا بھر کے سامنے پیش کیا۔ یہ کونسا انصاف ہے۔ اس نے ظاہر کردیاکہ مقصد سعودی عرب کو بدنام کرنا تھا اور انصاف سے کچھ لینا دینا نہیں تھا۔
 

شیئر: