Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسٹریلوی لڑکے نے امدادی رقم متاثرین کو دیدی

پرتھ۔۔۔۔ مسلم مخالف بیان دینے والے آسٹریلوی سینیٹر فریزر آننگ کے سر پر انڈا مارنے والے نوجوان نے اپنے لئے جمع رقم کو نیوزی لینڈ کی مساجد میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کو دینے کا اعلان کیا ہے۔ نیوزی لینڈ مساجد میں نسل پرست سفید فام دہشت گرد کی فائرنگ کا ذمہ دار الٹا مسلمانوں کو قرار دینے والے آسٹریلوی سینیٹر فریزر آننگ کے سر پر انڈا مار کر راتوں رات شہرت کی بلندی پر پہنچنے والے نوجوان نے قانونی کارروائی سے نمٹنے کے لئے جمع شدہ 44 ہزار ڈالر کی خطیررقم کو شہداءکے اہل خانہ کو عطیہ کرنے کا اعلان کیا ۔17 سالہ آسٹریلوی نوجوان کو سینیٹر فریزر آننگ کے حامیوں نے دبوچ لیا تھا معمولی تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کیا تھاتاہم کچھ دیر بعد نوجوان کو رہا کردیا گیا تھا۔ اس دوران نوجوان کے دوستوں نے قانونی امداد اور مزید انڈے خریدنے کےلئے سوشل میڈیا پر فنڈ ریزنگ پیج بناڈالا جس میں دیکھتے ہی دیکھتے خطیر رقم جمع ہوگئی۔پولیس کی جانب سے کسی قسم کا مقدمہ نہ چلانے پر نوجوان نے اب یہ امدادی رقم شہدائے کرائسٹ چرچ کے لواحقین کو دینے کا اعلان کیا ہے۔

شیئر: