پمز ہسپتال اسلام آباد میں آتشزدگی کے سانحے کے بعد جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں فائر سیفٹی آلات کی خرید و فروخت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ شہری اپنی دکانوں، دفاتر اور دیگر عمارتوں میں حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے فائر سیفٹی آلات کی تنصیب پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں اور حفاظتی سامان کی خریداری میں بڑھتی ہوئی دلچسپی کا اظہار کر رہے ہیں۔ دیکھیے اردو نیوز کے نامہ نگار صالح سفیر عباسی کی ویڈیو رپورٹ میں