Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز: قومی ٹیم یو اے ای روانگی کیلئے تیار

 لاہور: پاک آسٹریلیا 5ون ڈے میچوں کی سیریز کیلئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا 16رکنی اسکواڈ آفیشلز کے ہمراہ متحدہ عرب امارات روانہ ہونے کیلئے تیار ہے۔ٹیم آج یو اے ای روانہ ہو جائے گی جہاں سیریز کا پہلا میچ 22 مارچ کو کھیلا جائے گا۔آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو آرام کا موقع دیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ شعیب ملک قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ ابتدائی 2 میچ شارجہ میں کھیلے جائیں گے پہلا میچ 22 جبکہ دوسرا میچ 24مارچ کو ہوگا۔ تیسرا میچ ابو ظبی میں 27مارچ کو کھیلا جائے گا۔ سیریز کا چوتھا اور پانچواں میچ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں 29اور 31مارچ کو کھیلا جائے گا۔تمام میچز ڈے/نائٹ ہوں گے۔16 رکنی قومی اسکواڈ میں امام الحق، شان مسعود، عمر اکمل، حارث سہیل، عماد وسیم، فہیم اشرف، محمد عامر، جنید خان، محمد عباس، عثمان خان شنواری، یاسر شاہ، سعد علی اور محمد حسنین کے نام شامل ہیں۔
کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ" اردو نیوز اسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: